صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختون خوا میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

101
صدر مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں مُختلف کارروائیوں میں 23 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔

بدھ کو اپنے بیان میں صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب آپریشنز کے دوران خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت کا ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔