صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

68
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب خیبرپختونخوا میں پانچ مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔