صدر مملکت آصف علی زرداری کا سابق رکن قومی اسمبلی سید اصغر علی شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

102

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی سید اصغر علی شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

جمعرات کو ایوان صدر پریس ونگ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے سید اصغر علی شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ۔ صدر مملکت نے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔