صدر مملکت آصف علی زرداری کا مستونگ میں تین دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن میں تین دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی …

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن میں تین دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت اور ان کی قربانی کو سلام پیش کیا ۔

صدر مملکت نے کہا کہ میجر زیاد سلیم اول شہید اور سپاہی ناظم حسین شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی ہے۔ صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں