صدر مملکت آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں پولیس وین پر حملے میں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈی آئی خان میں پولیس وین پر حملے میں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم، پولیس اور سکیورٹی فورسز کے عزم کے سامنے بزدل دہشت گرد کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈی آئی خان میں پولیس وین پر حملے میں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم، پولیس اور سکیورٹی فورسز کے عزم کے سامنے بزدل دہشت گرد کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی اداروں اور پولیس کی مسلسل قربانیوں اور عزم کو سلام پیش کیا۔