صدر مملکت آصف علی زرداری کا کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نےکوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بہادری اور موثر کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔ صدر …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نےکوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بہادری اور موثر کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کی ہلاکت ملک میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں اور شجاعت پر فخر کرتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سے فتنتہ الہندوستان کے ناپاک عزائم اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم اٹل ہے۔