صدر مملکت آصف علی زرداری کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ادارے کی سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی

98
صدر مملکت آصف علی زرداری کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ادارے کی سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی نے ایف پی ایس سی سالانہ رپورٹ 2023 پیش کر دی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی اورانھیں ایف پی ایس سی سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی۔