اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدوروں کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا ۔
صدر مملکت نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ۔