اسلام آباد ۔16جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں امام بارگاہ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ دُکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور عمان کے عوام کے ساتھ ہیں ۔
صدر مملکت نے واقعے میں جاں بحق پاکستانی شہریوں کے ورثاء کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیاہے اور شہداء کیلئے بلندی درجات اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔