صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاکستان کی فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں فتح پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

10

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں فتح پر قومی ہاکی ٹیم کو دلی مبارکباد دی ہے ۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق پاکستان نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کوالالمپور کے سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف شاندار فتح حاصل کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی فرانس کے خلاف ہاکی سیمی فائنل میں شاندار فتح پر قومی ہاکی ٹیم کو دلی مبارکباد دی ۔

صدر مملکت نے کہا کہ کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی، جذبے اور ٹیم ورک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ یہ فتح قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہاکی ٹیم کی صلاحیت، عزم اور محنت قابل تحسین ہے، مجھے یقین ہے کہ ٹیم فائنل میں بھی اسی جذبے سے کامیابی حاصل کرے گی۔