صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاک فضائیہ کو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کوایوانِ صدر پریس وِنگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا،جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 ہرکولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ صدر مملکت نے پاک فضائیہ کی فنی مہارتوں …

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

ہفتہ کوایوانِ صدر پریس وِنگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا،جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 ہرکولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

صدر مملکت نے پاک فضائیہ کی فنی مہارتوں اور صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ بلا شبہ پاکستانی فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ میں سے ہے۔