صدر مملکت اردو لغت کے ”آن لائن ایڈیشن“ کا افتتاح کل بدھ کو کریں گے

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) 50 سال کی محنت سے تیار ہونے والی 22 جلدوں پر مشتمل جدید ترین اردو لغت کے ”آن لائن ایڈیشن“ کا باضابطہ افتتاح بدھ کو ہوگا۔ صدرمملکت ممنون حسین ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں آن لائن ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے منگل کو گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قومی تاریخ …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) 50 سال کی محنت سے تیار ہونے والی 22 جلدوں پر مشتمل جدید ترین اردو لغت کے ”آن لائن ایڈیشن“ کا باضابطہ افتتاح بدھ کو ہوگا۔ صدرمملکت ممنون حسین ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں آن لائن ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے منگل کو گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ذیلی ادارے اردو لغت بورڈ 22 جلدوں، 22 ہزار صفحات اور تقریباً 2 لاکھ 64 ہزار الفاظ پر مشتمل یہ عظیم علمی خزانہ اب انٹرنیٹ پر دستیاب ہوگا جس کے لئے مخصوص ”ایپ“ تیار کرلی گئی ہے۔