اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان نیوی میں 10 قطری سی کنگ ہیلی کاپٹر کمیشن کرنے کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق ہیلی کاپٹرز پاکستان نیوی کے ایئر بورن فلیٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔
صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔ 10 ہیلی کاپٹر قطر کی امیری ایئر فورس کی جانب سے پاکستان نیوی کو تحفے میں دیے گئے ہیں۔