صدر مملکت ممنون حسین اور ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمد کے درمیان تاجکستان میں عالمی کانفرنس کے موقع پر ملاقات

دوشنبے ۔ 20 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین اور ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمد نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ترکمانستان۔پاکستان۔بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ (تاپی) کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بدھ کو یہاں صدر مملکت ممنون حسین اور ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی …

دوشنبے ۔ 20 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین اور ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمد نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ترکمانستان۔پاکستان۔بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ (تاپی) کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بدھ کو یہاں صدر مملکت ممنون حسین اور ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمد کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے وفود نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے دونوں ممالک کے نجی کاروباری شعبے میں روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور انہوں نے کہا کہ باہمی روابط کے فروغ سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تجارتی نمائشوں کا انعقاد یقینی بنانا ہو گا، جس سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ ترکمانستان کے صدر نے صدر مملکت ممنون حسین کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ زندگی کے ہر شعبہ میں تعاون کو وسعت دی جائے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کی غیر جانبداری کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔