
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملاقات کی ہے۔ جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر مملکت کو کابینہ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس کا گزشتہ روز وزیراعظم آفس میں اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو گزشتہ دنوں چین میں ہونے والی ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔