صدر مملکت ممنون حسین سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اﷲ کی الوداعی ملاقات

117
APP17-05 ISLAMABAD: October 05 – Outgoing Chief of Naval Staff Admiral Muhammad Zakaullah paid a farewell call on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اﷲ نے جمعرات کو الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے پاک بحریہ کے لئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں بہترین پیشہ ورانہ طریقے سے ادا کیں جن کے نتیجے میں ملک کا بحری دفاع مضبوط ہوا اور پاک بحریہ پر قوم کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان کے جانشین ان کے دور میں شرو ع کردہ تمام اچھے منصوبوں کو احسن طریقے سے مکمل کریں گے۔ انہوں نے ایڈمرل ذکا اﷲ کی ترقی، خوشحالی اور صحت کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ان کا تجربہ ملک و ملت کی ترقی کے لئے کام آتا رہے گا۔