صدر مملکت ممنون حسین کاسبی میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب

89
APP61-04 SIBI: March 04 - President Mamnoon Hussain witnessing the closing ceremony of Sibi Mela. Governor Balochistan Muhammad Khan Achakzai also present on the occasion. APP

سبی۔04مارچ( اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابرترقی دینے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے ،سی پیک کے مغربی روٹ میں ایک انچ کی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اس منصوبے کا سب زیادہ فائدہ بلوچستان کی عوام کو ہوگا،امن وامان کی بہتری سے سبی میلے میں لوگوں کی شرکت اس کی واضح مثال ہے سبی میلے کی اہمیت کااندازہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اوربزرگ بلوچ رہنماءمیرچاکر رند کی شرکت ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اتوار کو سبی کے میلے اختتامی تقریب میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی ،صوبائی وزیربلدیات میرغلام دستگیربادینی ،صوبائی وزیرلائیوسٹاک سید آغا رضا ،سیکرٹری بلدیات،کمشنر سبی ڈویژن سہیل الرحمن ،ڈپٹی کمشنر سبی زائد ناصر ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی میرحیربیار ڈومکی سمیت دیگرحکام نے شرکت کی ۔