صدر مملکت ممنون حسین کا آذربائیجان کے وزیر تجارت سمیر شریفوو سے بات چیت مین اظہار خیال

74
APP45-19 ISLAMABAD: February 19 - Minister for Finance of Azerbaijan Samir Sharifov called on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون اور باہمی تجارت میں اضافہ کے بے پناہ امکانات ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کےلئے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات آذربائیجان کے وزیر تجارت سمیر شریفوو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اپنے وفدکے ہمراہ پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے صدر مملکت کو آذربائیجان کے صدر امام علی رحمن کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ کےلئے ضروری ہے کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں اور مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر غور کیا جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک عالمی اورعلاقائی معاملات پر یکساں خیالات رکھتے ہیں اور بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہیں۔