اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹر مشاہد حسین سید سے ٹیلی فون پر ان کے والد کرنل(ر) امجد حسین سید کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے دعا کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کرنل امجد حسین مرحوم نے تحریک پاکستان کے دوران نمایاں خدمات انجام دیں جس کے لئے قوم ان کا …
صدر مملکت ممنون حسین کا سینیٹر مشاہد حسین سید کو ٹیلی فون ،والد کرنل(ر) امجد حسین سید کے انتقال پر تعزیت کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹر مشاہد حسین سید سے ٹیلی فون پر ان کے والد کرنل(ر) امجد حسین سید کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے دعا کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کرنل امجد حسین مرحوم نے تحریک پاکستان کے دوران نمایاں خدمات انجام دیں جس کے لئے قوم ان کا احترام کرتی ہے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔








