کراچی۔ 15 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کی تقدیر بدل دے گی اور سی پیک کودنیا مثال بنا کر پیش کر ے گی۔ انہوں نے یہ بات کراچی میں انسٹیٹیو ٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور سلک اسکول آف شنگھائی یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام پاک چین اقتصادی راہداری کے امکانات کے حوالے سے منعقدہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح …
صدر مملکت ممنون حسین کا سی پیک کے امکانات کے حوالے سے دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا سے خطاب

مزید خبریں
کراچی۔ 15 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کی تقدیر بدل دے گی اور سی پیک کودنیا مثال بنا کر پیش کر ے گی۔ انہوں نے یہ بات کراچی میں انسٹیٹیو ٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور سلک اسکول آف شنگھائی یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام پاک چین اقتصادی راہداری کے امکانات کے حوالے سے منعقدہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر،قونصل جنرل چین وانگ یو، ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈین و ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے بھی اظہار خیال کیا۔ تقریب میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری علاقائی رابطوں اور تجارت کے فروغ کا ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے جس کے تحت دنیا کے مختلف خطے نہ صرف ایک دوسرے کے قریب آجائیں گے بلکہ صنعت و تجارت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاران مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے خود کو تیار کریں۔








