صدر مملکت ممنون حسین کا عیدالفطر کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی ناہمواریوں کو دور اور وطن عزیز کو امن، سلامتی اور خوشیوں کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عیدالفطر شکرانے اور خوشی کا عظیم دین …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی ناہمواریوں کو دور اور وطن عزیز کو امن، سلامتی اور خوشیوں کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عیدالفطر شکرانے اور خوشی کا عظیم دین ہے، اس دن کی آمد پر میں پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے اہل اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں دست بہ دعا ہوں کہ اﷲ تعالیٰ نیکیوں کے موسم بہار یعنی رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات سے ملنے والی تربیت کے ذریعے آج کے دن کی برکت سے وطن عزیز کو امن و سلامتی اور ترقی کا گہوارہ بنا دے اور ہمارے مسائل حل فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک تربیت اور تیاری کا مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں حاصل ہونے والی تربیت اور تزکیہ نفس ہمیں سکھاتا ہے کہ سال کے باقی ایام بلکہ آئندہ معاملات زندگی کو کیسے چلانا ہے، ان مقدس ایام میں زبان، آنکھ اور ہاتھ پاﺅں کی عبادت کے جس غیر معمولی تصور کی ہمیں تربیت ملتی ہے اس کا تعلق زندگی کے تمام معاملات اور تمام پہلوﺅں سے ہے لیکن حسن اتفاق سے آئندہ چند ماہ کے دوران ان کی اہمیت بہت ہی زیادہ ہے۔

مزید خبریں