27.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ممنون حسین کا نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے 104...

صدر مملکت ممنون حسین کا نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے 104 ویں کورس کے شرکا سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام قومی ادارے ایک صفحہ پر متفق ہیں اور ملک کے جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ اب پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہو گی اور ملک ترقی کرے گا، ریاست کے تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں اگر کوئی فریق اپنی حدود سے باہر نہ نکلے تو کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا، صدر مملکت نے یہ بات جمعرات کو یہاں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے 104 ویںکورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سکول کے ریکٹراور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں جن کی وجہ سے کراچی اور بلوچستان سمیت ملک کے تمام حصوں میں حالات معمول پر آرہے ہیں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو کامیابی سے توڑا جارہا ہے۔ پاکستان کے دشمن اسے ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے ملک میں دہشت گردی کوہوا دی گئی لیکن ہم اس مسئلہ کے ساتھ کامیابی سے نمٹ رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں