اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت عوام بالخصوص کم آمدنی والے طبقات کو صحت اور علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں شب و روز مصروف عمل ہے، وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام سمیت متعدد فلاحی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، کوئی بھی معاشرہ اپنے معذور افراد کی ذمہ داری سے صرفِ نظر کا متحمل نہیں ہو سکتا، …
صدر مملکت ممنون حسین کا ٹیکنالوجی برائے معاونت معذوراں کے سلسلہ میں پہلے علاقائی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت عوام بالخصوص کم آمدنی والے طبقات کو صحت اور علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں شب و روز مصروف عمل ہے، وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام سمیت متعدد فلاحی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، کوئی بھی معاشرہ اپنے معذور افراد کی ذمہ داری سے صرفِ نظر کا متحمل نہیں ہو سکتا، حکومت اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، جسمانی معذوری سے متاثرہ افراد کو معاون آلات کی فراہمی میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں ٹیکنالوجی برائے معاونت معذوراں کے سلسلہ میں پہلے علاقائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وفاقی وزیر قومی صحت خدمات سائرہ افضل تارڑ اور مندوبین بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بعض قدرتی یا غیر قدرتی وجوہات کے باعث انسانی برادری میں کسی بھی وجہ سے پیچھے رہ جانے والے افراد کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں لانے کے نیک مقصد کےلئے اس اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے باہمی مشاورت و تبادلہ خیال اور ایک دوسرے کے تجربات سے آگاہی کے مفید مواقع ملیں گے۔







