صدر مملکت ممنون حسین کا پروفیسر جمال نقوی کے انتقال پر دکھ کا اظہار

125

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز ترقی پسند رہنما اور دانشور پروفیسر جمال نقوی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم پروفیسر جمال نقوی کی عوامی حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر جمال نقوی جیسی شخصیات معاشرے کو توانا رکھتی ہیں۔