اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے اندرونی و بیرونی محاذوں پر دشمن کے عزائم کو شکست دی ہے۔ اہل پاکستان اور مسلح افواج کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع ہماری …
صدر مملکت ممنون حسین کا پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے اندرونی و بیرونی محاذوں پر دشمن کے عزائم کو شکست دی ہے۔ اہل پاکستان اور مسلح افواج کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ (آج) 6 ستمبر کو منائے جانے والے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج سے 53 سال قبل ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا کر وطن عزیز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔ پاکستان نے بے مثال قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا تھا۔ ہر سال اس تاریخی دن ہم اپنے شہداءاور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم بھی انہی روایات کو سربلند رکھتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ میں بھی اسی جذبے، جرات اور عزم کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے اس مشکل جنگ میں بھرپور جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بے پناہ عزم و حوصلے کا ثبوت دیا ہے۔








