صدر مملکت ممنون حسین کی تاجک ہم منصب سے ملاقات کے لئے ایوان صدر آمد ۔ صدر امام علی رحمان نے قصر ملت سے باہر آکر استقبال کیا

دوشنبے ۔ 19 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کا منگل کو تاجک ایوان صدر قصر ملت میں باضابطہ استقبال کیا گیا۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے قصر ملت سے باہر آکر صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ صدر مملکت نے پہلی تاجک ریاست کے بانی اسمعیل سمونی کی …

دوشنبے ۔ 19 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کا منگل کو تاجک ایوان صدر قصر ملت میں باضابطہ استقبال کیا گیا۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے قصر ملت سے باہر آکر صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ صدر مملکت نے پہلی تاجک ریاست کے بانی اسمعیل سمونی کی یاد گار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ بعد ازاں صدر مملکت ممنون حسین اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان ون آن ون ملاقات شروع ہوگئی