صدر مملکت ممنون حسین کی ترکی کے فارن انوسٹمنٹ اکنامک ریلیشنز بورڈ کے صدر عمر جہاد وردان سے ملاقات میں گفتگو

176
APP23-02 ISLAMABAD: September 02 - President Mamnoon Hussain in a meeting with Omer Cihad Vardan President of the Foreign Economic Relations Board of Turkey who along-with a delegation called on him at the Aiwan-e-Sadr. Ambassador of Turkey to Pakistan Sadik Babur Girgin is also present. APP

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی معیشت و تجارت سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھیں گے، ترک اداروں کی جانب سے پاکستان میں حال ہی میں مختلف شعبوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری حوصلہ افزا ہے، توقع ہے کہ ترک حکومت پاکستان میں انفراسٹرکچر، سالڈویسٹ مینجمنٹ اور فوڈ پروسیسنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے ترک کمپنیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات ترکی کے فارن انوسٹمنٹ اکنامک ریلیشنز بورڈ کے صدر عمر جہاد وردان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو اپنے وفد کے ہمراہ ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک سفیر صادق بایرگرکن پاک ترک بزنس کونسل کے شریک چیئرمین، اٹیلا دیمریاریکایا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان اس سال فری ٹریڈ ایگریمنٹ کا معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کا ذریعہ بنے گا اور باہمی تجارت دونوں برادر ملکوں کی بھرپور صلاحیت کے مطابق ہو سکے گی۔