اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تیونس افریقی دنیا کا اہم ملک اور پاکستان کا بہترین دوست ہے، اس لیے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے یہ بات تیونس کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر محمد حسن سے بات چیت کرتے ہوئے …
صدر مملکت ممنون حسین کی تیونس کے لیے نامزد سفیر محمد حسن سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تیونس افریقی دنیا کا اہم ملک اور پاکستان کا بہترین دوست ہے، اس لیے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے یہ بات تیونس کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر محمد حسن سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے تیونس کے ساتھ دیرینہ اور انتہائی خوش گوار تعلقات ہیں جن میں اضافے کے لیے مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ باہمی تجارت ، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور تیونس ایک جیسے حالات اور ماحول رکھنے والے ممالک ہیں جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے تندہی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں جامع منصوبہ بندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافے کے لیے تجارتی وفود کے تبادلے پر فوری توجہ دی جائے۔








