صدر مملکت ممنون حسین کی دونوں ممالک کے لئے نامزد سفیر وں سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پرتگال اور آئرلینڈ یورپ کے انتہائی اہم ممالک ہیں اور پاکستان ان کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کا خواہش مند ہے پاکستان کے نامزد سفیراس سلسلے میں تندہی سے کام کریں۔ یہ بات صدر مملکت نے جمعہ کو یہاں پرتگال اور آئرلینڈ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر وں …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پرتگال اور آئرلینڈ یورپ کے انتہائی اہم ممالک ہیں اور پاکستان ان کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کا خواہش مند ہے پاکستان کے نامزد سفیراس سلسلے میں تندہی سے کام کریں۔ یہ بات صدر مملکت نے جمعہ کو یہاں پرتگال اور آئرلینڈ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر وں شاہ محمد جمال اورشجاع عالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے آئرلینڈ اور پرتگال کے ساتھ تجارت صلاحیت اور گنجائش سے بہت کم ہے جس میں اضافے کے لیے مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان ملکوں کے ساتھ سیاسی اور تجارتی تعلقات کے علاوہ ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں بھی اضافے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے نامزد سفیروں کو ہدایت کی کہ وہ ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تندہی کام کیا جائے۔صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے تاکہ ایک دوسرے کی صلاحیت اور تجربے سے فائدہ اٹھاسکیں۔ صدر مملکت نے نامزد سفیروں کو ہدایت کی کہ وہ پرتگال اور آئرلینڈ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کریں۔