صدر مملکت ممنون حسین کی سبکدوش ہونے والے فلسطینی سفیر ولید اے ایم ابو علی سے ملاقات میں گفتگو

66
APP15-13 ISLAMABAD: April 13 - Outgoing Ambassador of Palestine, Walid A.M. Abu Ali paid a farewell call on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ امریکا کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور سفارت خانے کی منتقلی بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ عالمی امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین، لبنان اور شام سمیت خلیجی ممالک میں امن کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ یہ بات انہوں نے فلسطین کے سبکدوش ہونے والے سفیر ولید اے ایم ابو علی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکو ں کے درمیان برادرانہ تعلقات مذہب، ثقافت اور اقتدار کی بنیاد پر قائم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان عرب اسرائیل تنازعے کا پر امن حل چاہتا ہے تاکہ خطے میں امن قائم ہو۔ انھوں نے 30 مارچ کو غزہ پر اسرائیلی حملے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان قبلہ اول کے ساتھ جذباتی لگاو¿ رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین مسئلے کا واحد حل یہ ہے کہ فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر رہنے دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح اسرائیل فلسطین میں ظلم کر رہا ہے اسی طرح بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہور ہی ہیں۔