صدر مملکت ممنون حسین کی سعودی نائب وزیر تعلیم حماد نصیر اے المہریج سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخ، مذہب اور ثقافت کے انتہائی گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی، مستقبل میں ان تعلقات میں مزید گہرائی اور گرمجوشی پیدا ہو گی۔ انہوں نے یہ بات سعودی عرب کے نائب وزیر تعلیم حماد نصیر اے المہریج سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخ، مذہب اور ثقافت کے انتہائی گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی، مستقبل میں ان تعلقات میں مزید گہرائی اور گرمجوشی پیدا ہو گی۔ انہوں نے یہ بات سعودی عرب کے نائب وزیر تعلیم حماد نصیر اے المہریج سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں اپنے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعد المالکی، وزارت اسلامک افیئرز، دعوة و گائیڈننس کے ممبر عبدالعزیز عبداللہ الفلاح، وزارت خزانہ کے ممبر محمد سعد القہبانی، وزارت داخلہ کے ممبر ابراہیم صالح آئی الحدودیتی، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے ممبر محمد احمد اے المغدونی، سیکرٹری برائے نائب وزیر تعلیم فہد ابراہیم اے السقیہی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم یسین زئی اور صدر پروفیسر ڈاکٹر یوسف اے الدرویش بھی موجود تھے۔