اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سٹریٹ چلڈرن بھی ہمارے جگر کے ٹکڑے ہیں اور زندگی کی تمام تر سہولتوں پر ان کا بھی برابر حق ہے، ان بچوں کو آگے لانے کےلئے مسلم ہینڈ کی خدمات قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ماسکو میں منعقد ہونے والے سٹریٹ چلڈرن ورلڈکپ میں شرکت کےلئے مسلم ہینڈ انٹرنیشنل …
صدر مملکت ممنون حسین کی سٹریٹ چلڈرن ورلڈکپ میں شرکت کےلئے مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سٹریٹ چلڈرن کی ٹیم سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سٹریٹ چلڈرن بھی ہمارے جگر کے ٹکڑے ہیں اور زندگی کی تمام تر سہولتوں پر ان کا بھی برابر حق ہے، ان بچوں کو آگے لانے کےلئے مسلم ہینڈ کی خدمات قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ماسکو میں منعقد ہونے والے سٹریٹ چلڈرن ورلڈکپ میں شرکت کےلئے مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سٹریٹ چلڈرن کی ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ اور چیئرمین مسلم ہینڈ انٹرنیشنل سیّد لختِ حسنین شاہ بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سٹریٹ چلڈرن کو کھیلوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے سلسلہ میں مسلم ہینڈز کی خدمات قابلِ تعریف ہے اور یہ کوششیں صدقہ جاریہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کےلئے کھیل بہت ضروری ہیں جن کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔







