اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے شاہ نورانی میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والے کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ہفتہ کو صدر مملکت نے متعلقہ اداروں اور حکام کو ہدایت کی کہ دھماکے کے زخمیوں کا علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔