اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت قبائلی علاقوں کی معدنیات نکالنے کے لئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لائے گی تاکہ قبائلی علاقوں کے عوام کے معیار زندگی میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو سابق پارلیمانی سیکرٹری محمد نذیر خان کی سربراہی میں قبائلی وفد سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ایوان صدر …
صدر مملکت ممنون حسین کی قبائلی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت قبائلی علاقوں کی معدنیات نکالنے کے لئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لائے گی تاکہ قبائلی علاقوں کے عوام کے معیار زندگی میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو سابق پارلیمانی سیکرٹری محمد نذیر خان کی سربراہی میں قبائلی وفد سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پائی جانے والی معدنیات سے فائدہ اٹھانے کے لئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لئے عوامی نمائندوں کو متحرک کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ قومی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی کی مدد سے عوام کا معیار زندگی بلند کیا جاسکے۔ صدر مملکت نے توقع کا اظہار کیا کہ کرم تنگی کی تعمیر سے علاقے میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی، اس سلسلے میں عوام کو حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل کے سلسلے میں ان کا دفتر اپنا کردار ادا کرے گا۔








