اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ کےلئے نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) اہم کردار ادا کر رہا ہے جس سے سماج کے نظر انداز طبقہ کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان سے بات چیت کرتے …
صدر مملکت ممنون حسین کی قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ کےلئے نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) اہم کردار ادا کر رہا ہے جس سے سماج کے نظر انداز طبقہ کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک کے بیشتر مسائل کی وجہ خواندگی کی شرح میں کمی ہے جسے دور کرنے کےلئے ضروری ہے کہ خواتین کو مرکزی دھارے میں لایا جائے تاکہ معاشرہ ترقی کر سکے اور خواتین میں تعلیم کی شرح میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کےلئے زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں بھیجنے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ صدرمملکت نے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی کوششوں کی تعریف کی اور وژن 2025ءاور پائیدار ترقی کے اہداف کو کامیاب بنا نے پر زور دیا۔








