صدر مملکت ممنون حسین کی میانمر کے سبکدوش ہونے والے سفیر وین نیگ سے گفتگو

138
APP20-10 ISLAMABAD: March 10 – Outgoing ambassador of Myanmar Win Naing called on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میانمر کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے‘ دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی اوراعلیٰ سطح کے وفود کی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔صدر مملکت نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدر میں میانمر کے سبکدوش ہونے والے سفیر وین نیگ سے ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ میانمر کی جمہوریت کی جانب پیش قدمی خوش آئند ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ جمہوریت کا مقصد امن اور بھائی چارے کا فروغ ہے اور اس کے اثرات عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میانمر میں جمہوریت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی اوراعلیٰ سطح کے وفود کی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ تعلقات میں مزید اضافہ ہو اور سرمایہ کاری بھی بڑھے۔صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت صلاحیت سے کم ہے جس میں اضافہ کرنا چاہیے۔