صدر مملکت ممنون حسین کی پرنس کریم آغا خان کو ان کی اسماعیلی برادری کی امامت کی گولڈن جوبلی مکمل ہونے پر مبارکباد

118

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پرنس کریم آغا خان کو ان کی اسماعیلی برادری کی امامت کی گولڈن جوبلی مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پائیدار ترقی کےلئے پاکستان انہیں اپنا ایک عظیم دوست اور حامی سمجھتا ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان میں معاشرتی، ثقافتی اور اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے پرنس کریم آغا خان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی اور دور اندیش قیادت میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام پاکستان میں تعلیم، صحت، دیہی ترقی اور غربت کے خاتمہ کے متعدد اہم منصوبوں کے ذریعے شاندار ترقیاتی کام ہوا ہے۔ صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان نیک مقاصد میں پاکستان کا تعاون جاری رہے گا۔ صدر ممنون حسین نے کہاکہ امامت کی گولڈن جوبلی تقریبات کے دوران وہ پرنس کریم آغا خان کے دورہ پاکستان منتظر ہیں۔