
اشک آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اتوار کو 5 ویں انڈور اینڈ مارشل آرٹس کھیلوں کے جاری مقابلوں میں شرکت کی جہاں پاکستان سمیت 64 ممالک سے 5500 اتھلیٹکس حصہ لے رہے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ترکمانستان کے صدر گوریا نگولی بردی محمدوف اور دیگر حکومتی سربراہان کے ہمراہ 45 ہزار شائقین سے کھچا کھچ بھرے اشک آباد اولمپک کمپلیکس میں رنگا رنگ تقریب دیکھی۔ 130 رکنی پاکستانی کھلاڑیوں کا دستہ سبز ہلالی پرچم تھامے سٹیڈیم سے گزرا۔ پاکستان کو اس بات پر بھی فخر ہے کہ اس ایونٹ کی سب سے کم عمر اتھلیٹ 13 سالہ تیراک جہاں آراءنبی پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔