اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنو ن حسین نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے جمعہ کو ایوان صدر میں ہونے والی بات چیت کے موقع پر انڈونیشیا میں قید پاکستانی ذوالفقار علی کا معاملہ بھی اٹھایا اور مہمان صدر سے کہا کہ وہ اس معاملے پر ہمدردی سے غورکریں جس پر انڈونیشیا کے صدر نے کہا کہ یہ قانونی معاملہ ہے تاہم اس معاملے …
صدر مملکت ممنو ن حسین نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے انڈونیشیا میں قید پاکستانی ذوالفقار علی کا معاملہ اٹھایا
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنو ن حسین نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے جمعہ کو ایوان صدر میں ہونے والی بات چیت کے موقع پر انڈونیشیا میں قید پاکستانی ذوالفقار علی کا معاملہ بھی اٹھایا اور مہمان صدر سے کہا کہ وہ اس معاملے پر ہمدردی سے غورکریں جس پر انڈونیشیا کے صدر نے کہا کہ یہ قانونی معاملہ ہے تاہم اس معاملے میں آپ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ہمدردی سے غور کیا جائے گا۔









