صدر مملکت منون حسین کا یوم آزادی کے موقع پر کنونشن سنٹر میں منعقدہ پرچم کشائی کی قومی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) صدر مملکت منون حسین نے کہا ہے کہترقی یافتہ،مضبوط اور جمہوری پاکستان ہی ہماری منزل ہے،پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی امید اور اللہ کی ایک نعمت ہے جس کے قیام کے لیے ہمارے بزرگوں نے منفرد تحریک چلائی اور بے مثال قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا،بعد میں آنے والوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس ملک کو بانیانِ …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) صدر مملکت منون حسین نے کہا ہے کہترقی یافتہ،مضبوط اور جمہوری پاکستان ہی ہماری منزل ہے،پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی امید اور اللہ کی ایک نعمت ہے جس کے قیام کے لیے ہمارے بزرگوں نے منفرد تحریک چلائی اور بے مثال قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا،بعد میں آنے والوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس ملک کو بانیانِ پاکستان کے خوابوں کے عین مطابق بنائیں اور سنواریں، اس مقصد کے لیے قوم کے مختلف طبقات کے درمیان خوشگوار تعلقات ، ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ضرورت ہے، یہ کام فتح مکہ کے عظیم دن کی طرح پرانی تلخیاں ، صدمات اور کدورتیں بھلا کر اور مستقبل کی منصوبہ بندی کر کے شاہراہ ترقی پر گامزن ہوکر ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے، پاکستان کے عوام نے 25جولائی کو پ±رجوش طریقے سے اس اصول پر ایک بار پھر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے کہ ملک عوام کی مرضی سے وجود میں آیا تھا،اس کی قسمت کے فیصلے بھی ووٹ کی پرچی سے ہوں گے، پاکستان کے عوام اس حقیقتسے آگاہ ہیں کہ ان کے نمائندے وہی ہو سکتے ہیں، جنھیں وہ منتخب کریں، پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی سیاسی واخلاقی حمایت ہمیشہ کی طرح جاری رکھے گا۔ وہ منگل کو یوم آزادی کے موقع پر کنونشن سنٹر میں منعقدہ پرچم کشائی کی قومی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، شاہ محمود قریشی غیر ملکی سفارتکاروں،تینوں مسلح افواج کے سربراہان، نگران وزراءعلی ظفر، عبداللہ ہارون،اہم شخصیات کی بیگمات، سکولوں اور کالجوں کے طلباءو طالبات سمیت مختلف شعبہ ءہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔