اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک ایئرفورس کے کمانڈر جنرل حسن کچیکاکیاز کونشان امتیاز ملٹری عطا کیاہے ۔ اس سلسلہ میں بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ایوارڈ عطا کرنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ بعد ازاں ترک فضائیہ کے کمانڈر نے صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی …
صدر مملکت نے ترک ایئرفورس کے کمانڈر جنرل حسن کچیکاکیاز کونشان امتیاز ملٹری عطا کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک ایئرفورس کے کمانڈر جنرل حسن کچیکاکیاز کونشان امتیاز ملٹری عطا کیاہے ۔ اس سلسلہ میں بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ایوارڈ عطا کرنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ بعد ازاں ترک فضائیہ کے کمانڈر نے صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین غیر معمولی برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک مشترکہ ثقافتی اور مذہبی ورثہ کے حامل ہیں اور اب ان دونوں ممالک کے مابین مضبوط تزویراتی شراکت داری بھی موجود ہے جو مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ صدر مملکت نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے لئے ترکی کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دفاعی تعاون تسلسل سے اعلیٰ سطحی تبادلوں کے نتیجہ میں مزید مستحکم ہوا ہے۔ صدر نے کہا کہ ہمیں اس اہم شعبے میں اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ذرائع تلاش کرنا چاہئیں۔ انہوں نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر فضائی شو میں ترک ایئر فورس "سولو ترک” ایف 16 ٹیم کی شرکت کو سراہا۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں سمیت سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترکی کی سرمایہ کاری میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے تاہم دونوں ممالک کے مابین تجارتی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ ترکی کے دوران تجویز کردہ سٹیریٹیجک فریم ورک ( ایس ای ایف) دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے کے لئے اہمیت کاحامل ہے۔








