صدر مملکت نے قانون ِ شہادت ( ترمیمی) بل 2023 اور نشہ آورمواد کے کنٹرول کے (ترمیمی) بل ، 2023 ء کی منظوری دی

186
صدر مملکت

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قانون ِ شہادت ( ترمیمی) بل 2023 اور نشہ آورمواد کے کنٹرول کے (ترمیمی) بل ، 2023 ء کی منظوری دی ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق قانون ِ شہادت ( ترمیمی) بل 2023کا مقصد قانونِ شہادت 1984 ء میں ترمیم کرنا ہے ۔ نشہ آورمواد کے کنٹرول کے (ترمیمی) بل ، 2023 ء کا مقصد نشہ آور مواد کے کنٹرول کے ایکٹ ، 1997 ء میں ترمیم کرنا ہے ۔

صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔