اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سعودی شاہی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے قریب ترین دوست ہیں جن کے رشتے کی گہرائی الفاظ میں بیان کرنی مشکل ہے۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اعزاز عطا کرنے کی …
صدر مملکت نے وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سعودی شاہی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے قریب ترین دوست ہیں جن کے رشتے کی گہرائی الفاظ میں بیان کرنی مشکل ہے۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اعزاز عطا کرنے کی خصوصی تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، سعودی سفیر نواف المالکی اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ تقریب کے بعد صدر مملکت سے سعودی بحریہ کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔







