صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی ، کونسل31 اگست 2018ءسے موثر ، وزیراعظم کونسل کے چیئرمین ہوں گے

صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی ، کونسل31 اگست 2018ءسے موثر ، وزیراعظم کونسل کے چیئرمین ہوں گے چاروں صوبوں وزراءاعلیٰ سمیت وزیر خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور، وزیر پارلیمانی امور، وزیر صنعت و پیداوار کونسل کے ممبر ہوں گے اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر …

صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی ، کونسل31 اگست 2018ءسے موثر ، وزیراعظم کونسل کے چیئرمین ہوں گے
چاروں صوبوں وزراءاعلیٰ سمیت وزیر خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور، وزیر پارلیمانی امور، وزیر صنعت و پیداوار کونسل کے ممبر ہوں گے

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی جو 31 اگست 2018ءسے موثر ہو گی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔ چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزراءاعلیٰ سمیت وزیر خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور، وزیر پارلیمانی امور، وزیر صنعت و پیداوار کونسل کے ممبر ہوں گے۔ وزیراعظم نے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کیلئے بھی کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین ہوں گے جبکہ وزیر خارجہ، وزیر قانون و انصاف، وزیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور، وزیر پٹرولیم، وزیر ریلوے، وزیر مملکت برائے داخلہ، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری اور کابینہ سیکرٹری کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل دےدی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر پٹرولیم اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، وزیر منصوبہ بندی، ترقیات و اصلاحات، وزیر ریلوے، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و سرمایہ کاری اور کابینہ سیکرٹری کمیٹی کے اراکین ہوں گے۔ وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور بھی تشکیل دی جس کے چیئرمین وزیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ہوں گے۔ وزیر قانون و انصاف، وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری (جب ان کا تقرر ہو گا، کے بعد)، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و انڈسٹری، وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات سمیت کابینہ سیکرٹری اس کے ممبر ہوں گے۔

مزید خبریں