کراچی۔13مئی (اے پی پی):صدر مملکت نے کراچی میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو عید الفطر کی نماز کووڈ 19 ایس او پیز پر مکمل پابندی کے ساتھ ادا کی۔
گورنر ہائوس میں صدر مملکت ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور محدود تعداد میں لوگوں نے کھلی جگہ پر نماز پڑھنے کا اہتمام کیا ۔ نماز کے دوران صفوں میں فاصلے کو برقرار رکھا گیا جبکہ ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا گیا۔