صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی فیصل بینک کو فراڈ سے متاثرہ بزرگ شہری کو پوری رقم واپس کرنے کی ہدایت

خوشی ہے کہ دنیا بھر میں معلومات تک رسائی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نےفیصل بینک کو فراڈ سے متاثرہ بزرگ شہری کو پوری رقم واپس کرنے کی ہدایت کردی،بینک فراڈ سے متاثرہ شہری کو 3لاکھ 88 ہزار کی جزوی ادائیگی کی بجائے 11 لاکھ کی مکمل ادائیگی کرے۔

ہفتہ کو صدارتی میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف بزرگ شہری کی درخواست منظور کر لی،بینک کی جانب سے جزوی ادائیگی ثبوت ہےکہ بینک صارف کا پورا دعویٰ درست اور جائز ہے،بزرگ شہری سردار ارشد محمود جلوانہ نے ایک نامعلوم کال کرنے والے کو اپنا خفیہ بینکنگ ڈیٹا ظاہر کیا اور انہیں 11 لاکھ روپے سے محروم ہونا پڑا،صارف نے بینک میں شکایت درج کرائی تھی جس نے اسے 388,100 روپے واپس کر دیے تھے

،شہری کی مسلسل کوششوں کے باوجود باقی رقم اسے واپس نہیں کی جا رہی تھی۔شہری نے بینکنگ محتسب سے رابطہ کیا جس نے بینک کی جانب سے جزوی ادائیگی کی بنیاد پر معاملہ نمٹا دیا تھا۔شہری نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس درخواست دائر کی تھی۔صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے احکامات کو مسترد کیا اور بزرگ شہری کی درخواست منظور کی۔