اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ علوی وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی کے گھر گئے اور ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اس موقع پر وفاقی وزیر سید علی زیدی کے والد مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔