
اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل حب میں سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے گھر گئے۔ صدر مملکت نے میر عبدالقدوس بزنجو سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔ صدر مملکت نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہلخانہ کےلئے صبر جمیل کی دعا ہے۔