صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایازکر رہے تھے۔ ملاقات میں کورونا کے وبائی مرض سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے علماء کرام نے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر عوام سے گزارش …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایازکر رہے تھے۔ ملاقات میں کورونا کے وبائی مرض سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے علماء کرام نے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر عوام سے گزارش کی گئی کہ وہ (آج) جمعہ کو دو رکعت صلاة التوبہ ادا کریں۔ علماء کرام نے لوگوں کو اپنے گھروں پر نمازوں میں اللہ تعالی سے معافی مانگنے اور توبہ کی تلقین کی جس سے انسانیت کو موجودہ تباہی سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔ دریں اثنا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری (آج) جمعہ کو ایوان صدر میں جمعہ کا خطبہ دیں گے اور مغفرت کے لئے اجتماعی دعا کریں گے ،اس دوران لوگوں کی تعداد انتہائی کم ہو گی اور تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے گا اور اسے براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری، سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر توقیر احمد قریشی، سیکرٹری وزارت داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔

مزید خبریں