سکھر۔ 16نومبر(اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ریجنل صدر ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے کراچی میں ملاقات کی، یہاں جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر سکھر لاڑکانہ کے ترقیاتی کاموں کا پیکیج ، صاف پانی پروجیکٹ ،نکاسی آب نظام ، روڈ ، ٹریفک مسائل کے حل کےلئے اور ہیڈ برج سمیت دیگر مسائل کے حل کرنے کے درخواست …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل رہنماءکی کراچی میں ملاقات

مزید خبریں
سکھر۔ 16نومبر(اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ریجنل صدر ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے کراچی میں ملاقات کی، یہاں جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر سکھر لاڑکانہ کے ترقیاتی کاموں کا پیکیج ، صاف پانی پروجیکٹ ،نکاسی آب نظام ، روڈ ، ٹریفک مسائل کے حل کےلئے اور ہیڈ برج سمیت دیگر مسائل کے حل کرنے کے درخواست کی۔ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے صدر مملکت کو مذید آگاہ کیا کہ گزشتہ 72 سالوں سے اہلیان سکھر صاف پانی کے لیے منتظر ہیں، انہوں نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو دورہ سکھر کی دعوت دی، صدر مملکت انہیںسکھر لاڑکانہ کے مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی اور ترقیاتی پروجیکٹ منظور کروانے کا بھی وعدہ کیا جس پر ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے شکریہ ادا کیا۔








